ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف بطورچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کام کرسکتے ہیں یانہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے این این) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقامی وکیل ریاض حنیف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے تقرر کو چیلنج کیا گیا تھا۔درخواست گزار نے اپوزیشن لیڈر پر نیب ریفرنس کو بنیاد بناتے ہوئے ان کی تقرری کو چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر سماعت کے بعد درخواست

پر فیصلہ 31دسمبر کو محفوظ کیا تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایاعدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دلائل سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے ہیں اور درخواست قابل سماعت ہونے کے میرٹ پر پورا نہیں اترتی ہے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔دوسری جانب شہبازشریف نے عدالتی فیصلے پر رد عمل میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کا شکریہ جس نے یہ فیصلہ دیا۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…