منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ وقت سےپہلے ہی کیوں ریٹائرمنٹ لینے لگے؟حیران کن وجہ سامنے آگئی پورے صوبے کا تعلیمی نظام خطرے میں ،مستقبل دائو پر لگ گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(اے این این ) خیبر پختونخوا میں سرکاری پرائمری اسکول کے سو سے زائد اساتذہ نے انگریزی پڑھانے کی قابلیت نہ ہونے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ ایلمنٹری اور سیکنڈری تعلیم کے حکام کے مطابق یہ پیش رفت 4 سال قبل اردو سے انگریزی میڈیم میں تبدیل ہونے کے فیصلے اور محکمہ کے ایک سال قبل تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے فیصلے کے نتیجے میں سامنے آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اساتذہ میڈیم کے تبدیل ہونے اور اصلاحات متعارف کرائے جانے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی جانب سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ بہت کم سامنے آتی تھی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے معیار کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام لیا اور اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انہیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا اختیار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم نے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں اسکولوں کے معیار پر نظر رکھنا، اساتذہ کے مسائل کو حل کرنا، ماہانہ تربیت، اساتذہ کا کلاس روم میں جانے سے قبل سبق کی تیاری وغیرہ شامل ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے زیادہ تر اساتذہ 1980 اور 1990 کی دہائی میں تعینات کیے گئے تھے جن کے پاس میٹرک یا انٹر کی ڈگری تھی۔انہوں نے بتایا کہ اب صرف گریجویشن کرنے والے افراد ہی اس عہدے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔پشاور ضلع میں محکمہ تعلیم کے حکام نے بتایا کہ انہیں ہر ماہ 100 سے زائد قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست موصول ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں عورتوں سے زیادہ مردوں کی موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا حال ہی میں صوبے میں انضمام ہونے والے قبائلی علاقوں میں صورتحال اس سے بھی خراب ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…