پولیس مقابلہ ڈرامہ نکلا، سب کو اغوا کر کے مارا گیا، معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا، درج مقدمے میں حیرت انگیز انکشافات

22  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ساہیوال مقدمے کے مدعی محمد جلیل ولد بشیر کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آرمیں 16 نامعلوم افراد کو نامزدکیا گیا جس میں سے 10اہلکار باوردی جبکہ 6اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے کو نامزد کیا گیا ۔روزنامہ خبریں کے مطابق  ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ  صبح 8بجکر 30منٹ پر محمد خلیل ،اپنی اہلیہ نبیلہ ،بیٹی اریبہ خلیل، ذیشان ولد جاوید اختر (ڈرائیور) ،بیٹے محمد عمیر،بیٹی جازبہ اور منیبہ کے ہمراہ لاہورسے بوریوالا ضلع وہاڑی جانے کے لیے نکلا۔

جب ان لوگوں نے اوکاڑہ بائی پاس کو کرا س کیا تو ایلیٹ کی ایک گاڑی نے جس میں سی ٹی ڈی کے اہلکار سوار تھے انہیں اسلحہ کے زور پر اغوا کیا اور انہیں اپنی من پسند جگہ قادر آباد اڈے کے قریب مین جی ٹی روڈ پر لے گئے اور مقتولین کی گاڑی پر دانستہ طورپرسوچی سمجھی اسکیم کے تحت فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد خلیل ،اس کی اہلیہ نبیلہ ،بیٹی اریبہ خلیل، ذیشان ولد جاوید اختر (ڈرائیور) جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ بیٹا عمیر ،بیٹی منیبہ اورجازبہ زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…