رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق کی کوششیں،نوازشریف کا چوہدری نثار سے ملاقات سے متعلق حیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

21  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے دو پرانے دوستوں کو ممبران اسمبلی رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق ملانے کی کوششوں میں ناکام ہو گئے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہفتہ قبل لاہور میں سابق اسپیکر سردار ایاز صادق اور سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے طویل ملاقاتیں کی ملاقات میں چوہدری نثار نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ میاں نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں وہ اول سے آخر تک مسلم لیگی ہیں، چوہدری نثار ماضی کو بلا کر آگے کی طرف بڑھنا چاہتے تھے دونوں کے درمیان ماضی میں جو رنجشیں پیدا ہوئی تھیں چوہدر ی نثار ماضی کو بلا کر میاں نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، رانا تنویر میاں نواز شریف اور چوہدری نثار کے مشترکہ دوست ہیں انہوں نے ملاقات کروانے کی حامی بھری مگر رانا تنویر نے یہ پیغام نواز شریف تک پہنچایا تو انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا، چوہدر نثار گزرے ہفتے دو روز لاہور میں قیام پذیر رہے انہوں نے سردار ایاز صادق سے طویل ون ا ن ون ملاقات کی تھی بعدزاں انہوں نے رانا تنویر سے بھی ملاقات کی تاہم فی الحال میاں نواز شریف کی طرف سے برف نہیں پگلی ہے ۔  مسلم لیگ (ن) کے دو پرانے دوستوں کو ممبران اسمبلی رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق ملانے کی کوششوں میں ناکام ہو گئے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہفتہ قبل لاہور میں سابق اسپیکر سردار ایاز صادق اور سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے طویل ملاقاتیں کی

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…