پولیس کے سیدھی گولیاں مارنے پر عمران خان مستعفی ہوجائیں، عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو جیل میں ڈا لا جائے:رانا ثناء اللہ نے کھری کھری سنادیں

21  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہاہے کہ جب پولیس سیدھی گولیاں مارتی ہے تو یہ حکم اوپر سے ہوتاہے ، اس لئے اب وزیر اعظم عمران خان کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہئے ، وزیر اعلیٰ پنجا ب اور وزیر قانون راجہ بشارت کو اس وقت جیل میں ڈالا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء4 اللہ نے کہا کہ عمران خان نے کئی بار کہاہے کہ جب پولیس سیدھی گولیاں مارتی ہے تو یہ حکم اوپر سے ہوتاہے ، اس لئے اب وزیر اعظم کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہئے،

وزیر اعلیٰ پنجا ب اور وزیر قانون کو اس وقت جیل میں ہونا چاہئے ، اس تبدیلی سرکار کو اپنے قول کے مطابق عمل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اس وقت بنی گالا سے کنٹرول ہورہاہے ، کسی ایس پی کا تبادلہ بھی بنی گالا کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا ، عثمان بزدار تو غریب ایسے ہی وہاں بیٹھے ہیں ، ان کے ساتھ دو اور وزیر اعلیٰ بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت نے انتہائی غفلت کا مظاہر ہ کیاہے ، ایک 13سالہ بچی کو قتل کرکے ا س کے خلاف ایف آئی آر دیدی گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…