لاہور (آن لائن) ساہیوال واقعہ پر جے آئی ٹی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی کے اعلی افسران کو قصور وار ٹھہرا دیا۔ ساہیوال کے واقعہ پر بنی جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران کو قصور وار ٹھہرا دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے کئی اعلیٰ افسران کو عہدے سے ہٹا ئے جانے کا امکان بھی ہے، جے آئی ٹی جلد ابتدائی رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے
حوالے کرے گی، حکومت پنجاب نے ساہیوال واقعہ پر جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی پنجاب سید اعجاز شاہ کر رہے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی میں دو ممبران کا اضافہ کر دیا، جے آئی ٹی میں خالد اللہ بخش ڈی ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب اور فلک شیر ایس ڈی پی او ساہیوال بھی شامل، محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔