پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پسند کی شادی کیلئے سیالکوٹ سے بھاگ کر لاہور آنیوالی 17سالہ لڑکی درندگی کا شکار ہوگئی،6 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،لرزہ خیز واقعہ

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پسند کی شادی کے لیے سیالکوٹ سے بھاگ کر لاہور آنے والی 17سالہ لڑکی درندگی کا شکار ہوگئی،ہڈیارہ کے علاقے میں 6 افراد نے 17سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی سیالکوٹ سے زاہد نامی لڑکے سے پسند کی شادی کے لئے لاہور آئی تھی۔ زاہد لڑکی کو اپنے دوستوں کے ڈیرے پر لے گیا جنہوں نے نشے کی حالت میں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ لڑکی کو طبی امداد

کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں زاہد اور ڈیرے کے مالک اعجاز سمیت 6 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں اجتماعی زیادتی کی دفعہ 376-A شامل کی گی ہے۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا ہے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…