لاہور (این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی )کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا۔اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب پولیس اعجاز شاہ کی سربراہی میں حساس اداروں
کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ تاہم اب ڈی ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب خالد ابو بکر اور ایس ڈی پی او صدر ساہیوال فلک شیر کو بھی اس میں شامل کر لیا گیا ہے ۔جے آئی ٹی واقعہ کی تحقیقات کر کے تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔