ساہیوال(یوپی آئی) ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکار صفدر حسین کی سربراہی میں ٹیم نے گاڑی پر گولیاں برسائیں شوائد اکٹھے کئے بغیر جائے وقوعہ کو صاف کر دیا گیا بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساہیوال واقع میں ملوث اہلکاروں کے نام سامنے آگئے ہیں صفدر حسین نامی سی ٹی ڈی اہلکار کی سربراہی میں ٹیم نے فائرنگ کی فائرنگ کرنے والوں میں کاربورل احسن، محمد رمضان، سیف اللہ اور حسنین اکبر شامل تھے اہلکاروں نے گاڑی کے
سامنے اور دونوں اطراف سے فائرنگ کی گاڑی کے اندر سے فائرنگ کا دعویٰ کیا گیا مگر کوئی ثبوت نہیں ملا یہ بھی کہا گیا کہ خودکش جیکٹ برآمد ہوئی مگر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب نہیں کیا گیا فائرنگ کے بعد شوائد بھی اکٹھے نہیں کیے گئے اور جائے وقوعہ کو صاف کر دیا گیا واقع کے بعد بننے والی جے آئی ٹی نے پیر کے روز جائے حادثہ پر عینی شائدین کے بیان لینے تھے اور گواہ 6گھنٹے تک انتظار کرتے رہے مگر جے آئی ٹی افسران موقع پرنہیں گئے۔