ساہیوال (این این آئی) ساہیوال میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مشکوک آپریشن اور 4 افراد کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) اعجاز شاہ کی سربراہی میں ساہیوال
میں جائے وقوع کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور لوگوں سے پوچھ گچھ کی، اس موقع پر ٹیم میں لاہوراور ساہیوال پولیس کے اراکین شامل تھے۔واضح رہے کہ اس جے آئی ٹی میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے نمائندے بھی شامل ہیں اور یہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کوارسال کرے گی۔