منگل‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سانحہ ساہیوال،پرانے اور نئے پاکستان کی جے آئی ٹی میں واضح فرق ہے،کسی کو اٹھا کر اس طرح پھانسی نہیں لگا سکتا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار برہم،کھری کھری سنادیں

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی رپورٹ آج ( منگل) شام 5 بجے تک آجائے گی اورپھر دیکھیں کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے،پرانے پاکستان اور نئے پاکستان کی جے آئی ٹی میں واضح فرق نظر آئے گا ۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے، پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق خلیل کے خاندان کیساتھ ہیں، متاثرہ خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔جب ساہیوال واقعے کی خبر ملی تو اس وقت

میانوالی میں تھا، واقعے کا سننے کے بعد اعلی سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی اور اسے 72 گھنٹے کا وقت دیا۔صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ میں کسی کو اٹھاکر اس طرح پھانسی نہیں لگا سکتا،آج منگل شام پانچ بجے تک رپورٹ کا انتظار کریں پھر مجھ سے سوال کریں۔رپورٹ ملتے ہی اعلی سطح کا اجلاس ہوگا، میں اس معاملے کو خود دیکھوں گا اور ایکشن کرکے دکھاؤں گا۔پرانے پاکستان اور نئے پاکستان کی جے آئی ٹی میں واضح فرق نظر آئے گا، آپ دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…