ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

گرفتاری کے بجائے ہولناک خونریزی کا ارتکاب، بزدار حکومت بری طرح پھنس گئی ،معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) گرفتاری کی بجائے ہولناک خونریزی کے ارتکاب پر حکومت پنجاب کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔ عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ساہیوال میں شارع عام پر نہتے شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے تمام جلادوں کو فی الفور اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا جائے ۔

درخواست گزار نے کہا کہ 13 سالہ طالبہ کو گولیوں سے چھلنی کر کے صوبہ پنجاب اپنی شجاعت اور جوانمردی کا مظاہرہ کر چکا اور عدالت کو یاد دلایا کہ اس سے قبل اسی صوبے نے ایک ڈی پی او کو محض اس لئے برطرف کر دیا تھا کہ اس نے ایک نوجوان خاتون کے ساتھ پولیس کی مبینہ بدسلوکی پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ گرفتاری پر شہری کا بنیادی حق ہے جو اسے اپنی جان کی سلامتی کے لئے قانونی داد رسی کا حق اور موقع فراہم کرتا ہے ۔ گرفتاری کے بنیادی حق کے لئے یہ 1973 ء کے آئین کے تحت پہلی درخواست ہے عدالت کے روبرو سوال اٹھایا گیا ہے کہ جو شخص گرفتاری میں مزاحمت نہیں کرتا کیا موت کے گھاٹ اتارا جائے گا ۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے کہا کہ آئین کے تحت کوئی سرکاری ہتھیار کسی فرار ہونے والے شہری کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا اور اسی اصول کے تحت سزائے موت کے لئے آتشیں ہتھیار کی بجائے پھانسی کا پھندا زیر استعمال ہے ۔ درخواست گزار نے اصرار کیا کہ درخواست کی سماعت میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق ججوں کو شامل نہ کیا جائے ۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…