جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نہتے شہریوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں؟ عمران صاحب بچوں کی ذمہ داری نہ لیں بلکہ یہ کام کریں،ن لیگ نے بڑے مطالبات کردیئے

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سانحہ ساہیوال پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب بچوں کی ذمہ داری نہ لیں سانحہ ساہیوال کی ذمہ داری قبول کریں، وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی کے پیچھے آپ کھڑے ہیں تو استعفیٰ کب دیں گے؟ وزیراعلی پنجاب سے کب استعفیٰ لیں گے؟،عوام کے سامنے حقائق کب آئیں گے؟ قوم کو بتائیں کہ نہتے شہریوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں؟۔

اتوار کو ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی کے پیچھے آپ کھڑے ہیں تو استعفیٰ کب دیں گے؟ وزیراعلی پنجاب سے کب استعفیٰ لیں گے؟۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد ایف آئی آر کیوں درج نہ ہوسکی؟ درج شدہ گمنام ایف آئی آرمیں گمشدہ وزیراعظم اور گمنام وزیراعلی کانام کیوں درج نہیں کیاگیا ؟۔ مریم اور نگزیب نے سوال کیا کہ ڈیوٹی پر موجود افسران کا نام اس گمنام ایف آئی آر میں کیوں درج نہیں؟ انہوں نے کہاکہ بے حسی کی انتہاء ہے کہ وزیراعظم بچوں کی ذمہ داری تو لے لیکن واقعہ کی ذمہ داری لینے سے قاصررہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ساہیوال میں اندوہناک، دلخراش اور افسوسناک واقعہ پر پورا پاکستان دکھی اور ہر آنکھ نم ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چوبیس گھنٹے بعد وزیراعظم کو اس واقعے پر دکھ ہوا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ چوبیس گھنٹے بعد وزیراعظم کو یاد آیا کہ وہ وزیراعظم ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ روز اندوہناک واقعے کے بعد پنجاب کی پوری حکومت چھپ گئی اور منظر سے غائب ہوگئی تھی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایسے واقعے پر وزیراعظم اپنے وزیراعلی کو نوٹس لینے کی ہدایت کرے تو یہ پنجاب کے عوام سے دشمنی کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومتی ترجمان کی بے حسی قابل مذمت ہے، ترجمان کا مالی امداد پر زور ہے لیکن تحقیقات پر کوئی زور نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے، نہتے ، معصوم اور غیرمسلح لوگوں پر کیوں گولیاں چلائی گئیں؟۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران صاحب ٹویٹ سے کام نہیں چلے گا، عوام کو اپنے دکھوں کا جواب چاہئے۔مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ عوام کو بتائیں اس ظلم کے خلاف آپ کب دھرنا دے رہے ہیں؟۔ مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ کب کنٹینر کب سج رہا ہے؟ پارلیمنٹ کے باہر کب آرہے ہیں؟ عوام کو بتائیں کہ پنجاب اسمبلی کو کب آگ لگارہے ہیں؟ ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو بتائیں کہ وزیراعلی پنجاب کو گردن سے گھسیٹ کر اور گلے سے پکڑ کر کب عوام کے حوالے کریں گے؟ ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اس ظلم کے خلاف پنجاب کب بند کررہے ہیں؟

لاہور کو کب آگ لگارہے ہیں؟ اور ساہیوال کو جلانے کی تاریخ کب آرہی ہے؟۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ان تمام سوالات کے جوابات آپ کوعوام کو دینا ہوں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ دکھ کرنے کے بجائے پنجاب کے عوام کو بتائیں کہ ذمہ داروں کو کب سزا ملے گی؟ وہ کب قانون کے کٹہرے میں کب کھڑے ہوں گے؟ ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کے سامنے حقائق کب آئیں گے؟ قوم کو بتائیں کہ نہتے شہریوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں؟ ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ اصل وزیراعلی پنجاب کون ہے؟ اور پنجاب کے عوام کی سکیورٹی کا ذمہ دار کون ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی ترجمان کہتے ہیں کہ اگر مرنے والے دہشت ہوئے تو بچوں کی مالی امداد کی جائے گی، مالی امداد پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے، تحقیقات پر نہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بتایا جائے کہ نہتے افراد پر گولیاں کیوں چلائی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…