بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

’’ خلیل اور اہلخانہ بے گناہ قرار‘‘ ذیشان دہشتگرد تھا، فیملی کو استعمال کیا، شیشے کالے ہونے پر خواتین اور بچے نظر نہ آئے،گاڑی کس کے زیر استعمال رہی؟سی ٹی ڈی کا نیا موقف سامنے آگیا

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا ایک اور موقف سامنے آیا ہے جس میں خلیل اور اہلخانہ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ ذیشان دہشت گرد تھا، فیملی کو استعمال کیا، شیشے کالے ہونے پر خواتین اور بچے نظر نہ آئے۔ گاڑی کالعدم تنظیم کے زیر استعمال رہی، روکنے پر موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ فائرنگ کی۔ساہیوال واقعہ کے حوالے سے سی ٹی ڈی نے ایک اور وضاحتی بیان دیا ہے جس کے مطابق گاڑی میں ہلاک ذیشان کالعدم داعش کا سرگرم کارندہ تھا، ذیشان کی گاڑی دہشتگرد کارروائیوں میں

استعمال ہوتی تھی، ذیشان دہشت گردوں کو پناہ بھی دیتا تھا۔وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ ذیشان اوراسکے ساتھیوں کا نیٹ ورک ہائی پروفائل کیسزمیں ملوث تھا، ساہیوال آپریشن حساس اداروں کیساتھ مل کر کیا، ذیشان کی گاڑی کو سی سی ٹی وی کیمروں نے مانیٹرکر کے سی ٹی ڈی کو اطلاع دی، شیشے کالے ہونے پر گاڑی میں موجود دیگر لوگ نظرنہ آئے، گاڑی کو روکا تو موٹر سائیکل پر موجود افراد اور ذیشان نے فائرنگ کر دی، ذیشان نے جنوبی پنجاب میں بارودی مواد منتقلی کیلئے خلیل کی فیملی کا استعمال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…