اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشار ت نے کہاہے کہ ساہیوال میں آپریشن کرنے والے سی ٹی ڈی کے سپر وائزر کو معطل کر دیا ہے جبکہ باقی اہلکاروں کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ بشار ت کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کیلئے 2 کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ بچوں کی
تعلیم کے تمام اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی اور میڈیکل کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی ۔راجہ بشارت کا کہناتھا کہ سی ٹی ڈی کا موقف ہے کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا ہے ،سی ٹی ڈی اورآئی ایس آئی نے مشترکہ آپریشن کیا، سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان داعش کیلئے کام کررہاتھا،ذیشان کی کاردہشتگردوں کے استعمال میں تھی۔کیس میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائیگا۔