جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟ عثمان بزدارسانحہ ساہیوال میں زخمی عمیر کی عیادت کرنے ہسپتال پہنچے تووہاں ایسی کیا حرکت کرڈالی کہ سوشل میڈیا پرطوفان بربا ہوگیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی کھل کر دھلائی

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال ،لاہور( آن لائن، این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزردار گزشتہ روز سانحہ ساہیوال کے زخمی عمیر خلیل کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے تو بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اْٹھانے کا اعلان کیا جس پر انہیں خوب پذیرائی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک حرکت نے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔ ہسپتال میں زیر علاج والدین اور بہن کا ساتھ کھو دینے والے عمیر کی عیادت کو جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے ساتھ پھولوں کو گلدستہ بھی لے گئے اور لے جا کر بچے کے پاس رکھ دیا۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عوام کا کہنا ہے کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب کو اتنا بھی معلوم نہیں ہے کہ گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے اور کہاں نہیں؟ کیا انہیں اتنا بھی علم نہیں تھا کہ ہسپتال میں زیر علاج بچے نے اپنے والدین اور اپنی بہن کو کھو دیا ہے۔جس گھر سے تین تین جنازے اْٹھے ہوں کیا ان کو پھول پیش کیے جاتے ہیں؟ جس گھر کے تین بچے یتیم ہو جائیں ان کی داد رسی کے لیے جانے پر پھول لے کر جائے جاتے ہیں کیا ؟عوام کا کہنا تھا کہ یہ وقت پھول دینے کا نہیں بلکہ متاثرہ خاندان کی داد رسی کرنے اور یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنے کا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام نہایت قابل مذمت ہے۔دریں اثنا ساہیوال میں مبینہ مقابلے کا مقدمہ تھانہ کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بھی درج کر لیا گیا ۔سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں تین اہلکاروں کا نام بھی دیا گیا ہے جو کہ آپریشن میں شریک ہوئے۔سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق کارروائی میں کارپورول محسن،رمضان اور حسنین اکبر شریک ہوئے۔مقدمہ 302/324،353اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اشتہاری مجرمان دہشتگرد شاہد جبار ، عبد الرحمن او ران کے دیگر ساتھی ایک موٹر سائیکل اور کار سوار فیملی کے کور میں ساہیوال کی طرف جارہے ہیں جس پر پیشگی ناکہ بندی کر لی گئی ۔

موٹر سائیکل سواروں کے پاس ایک بڑ ا بیگ تھااو ران کے پیچھے ایک سفید رنگ کی آلٹو کار تھی۔ جب انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی اور سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے آفیشلز آپریشنل ٹیکنیکس کی وجہ سے محفوظ رہے اور دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لئے دفاعی حکمت عملی اپنائی ۔ اس دوران کار میں سے بھی ایک شخص نے فائرنگ کرنا شروع کر دی ۔موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کار سوار ان کے اپنے ساتھی زد میں آ گئے۔

جب کار کو چیک کیا گیا تو دو اافراد ،ایک عورت اورایک بچی دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے جبکہ ایک بچہ اور بچی زخمی تھے جنہیںسرکاری ہسپتال پہنچایاگیا ۔ کار سواروں کا سامان چیک کیا گیا تو اس میںپارچا جات کے علاوہ دو خود کش جیکٹس،آٹھ ہینڈ گرینڈ ، دو پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے قبضہ میں لے لی گئیں ۔ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا ہے ہماری سرکاری گاڑی پر بھی دہشتگردوںکے فائر لگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…