اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ سیاسی بحران کی ذمہ داری چیف جسٹس ثاقب نثار پر عائد ہوتی ہے ،تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے یوئے ان کا کہنا تھا کہ کئی بار چیف جسٹس ثاقب نثار کو غصے میں دیکھا ہے ،کسی جج کو ایسانہیں کرنا چاہیے کیونکہ غصہ جج کے منصب کے مطابق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کو صفر ریٹ کروں گا
کیونکہ انہوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ،جسٹس ثاقب نثار نے پی کے ایل آئی انسٹی ٹیوٹ کو برباد کیا ۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس بننے سے پہلے جوڈیشل ایکٹوازم کے خلاف بات کرتے تھے اور مصلحت کا شکار نہ ہونے کا بھی دعویٰ کرتے تھے لیکن پھر بالکل اس سے بر عکس ہوا ،پاناما فیصلے کے بعد اتنے تسلسل کے ساتھ جوڈیشل ایکٹوازم نظر آیا جو پہلے نہیں دیکھا تھا ۔