اسلام آباد ( آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو، ان کے ازہان پر کتنے مضر اثرات مرتب ہوں گے ،اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں۔
اتوار کے روز صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن دنیا میں ماں باپ کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا ،صدر عارف علوی نے اپنے بیان میں قوم کو یقین دلایا کہ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔