منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزارت توانائی کی ملک میں بجلی چوروں کے خلاف مہم ناکامی سے دوچار،نادہندگان کے خلاف مہم سے بجلی بقایا جات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت توانائی کی جانب سے ملک میں بجلی چوروں کے خلاف مہم ناکامی سے دوچار ہوگئی ہے ،وزارت نے چار ڈیسکوز پیسکو،ہیسکو ،سیپکو اور کیسکو سے بقایاجات اور بجلی نادہندگان سے وصولی میں ناکامی کا اعتراف کر تے ہوئے کہاکہ چاروں ڈیسکوز میں نادہندگان کے خلاف مہم سے بجلی بقایا جات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے ہیں ،بجلی نادہندگان سے جرمانوں کی مد میں سب سے زیادہ وصولی فیسکو نے جبکہ سب سے کم وصولی حیسکو نے کی ہے ،

مہم کے دوران مجموعی طور پر 23کروڑ 80لاکھ روپے وصول اور 19ہزار سے زائد ایف آئی آرز درج کرنے کے باوجود صرف 836افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے ملک بھر میں بجلی نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف مہم ناکامی سے دوچار ہوگئی ہے اور کوئی بھی ڈیسکوز اپنے مقررہ ہدف کو پورا نہیں کر سکی ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2018سے جنوری 2019تک بجلی بقایاجات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے دروان ملک بھر کے 9ڈیسکوزکی جانب سے بجلی کے پرائیویٹ صارفین کے ذمے واجب الادہ اربوں روپے کے بقایا جات میں صرف 23کروڑ 80لاکھ 17ہزار 347روپے کی ریکوری کی گئی ہے مہم کے دوران لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی جانب سے 7ہزار کے قریب ایف آئی آرز درج کرنے کی سفارش کی گئی جس میں 5ہزار 645افراد کے خلاف ایف آئی آرزدرج کرکے صرف 438افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے ذمے واجب الادہ 32کروڑ 70لاکھ 74ہزار 547 روپے کے جرمانوں میں 2کروڑ 31لاکھ 45ہزار 246روپے وصول کئے گئے ہیں گیپکو کی جانب سے 1921افراد کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کی سفارش کی گئی جس میں 1531افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی تاہم کسی کو ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا

اور بجلی جرمانوں اور بقایا جات کی مد میں2کروڑ 68لاکھ 77ہزار 292روپے وصول کئے گئے فیسکو کی جانب سے 1067افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جس میں صرف 10افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 1کروڑ 71لاکھ 94ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے آئیسکو کی جانب سے 500افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی جس میں 26 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 2کروڑ 66لاکھ 26ہزار 953روپے کی وصولی کی گئی میپکو کی جانب سے 5ہزار 408افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی جس میں 101افراد کو گرفتار کیا گیا

اور سب سے زیادہ 6کروڑ 22لاکھ 32ہزار 866روپے کی ریکوری کی گئی ہے پیسکو کی جانب سے 720افرد کے خلاف آیف آئی آردرج کرکے 2آآٖافراد کو گرفتار کیا گیااور مجموعی طورپر 5کروڑ 39لاکھ 68ہزار 156روپے کی ریکوری کی گئی ہے ہیسکو کی جانب سے 30افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی جس میں صرف 7افراد کو گرفتار کیا گیااور 93لاکھ 29ہزار 917 روپے کی ریکوری کی گئی ہے سیپکو کی جانب  سے98افرد کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کی سفارش کی گئی جس میں 23افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج

کی گئی تاہم ابھی تک کسی بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے جبکہ اس دوران بجلی نادہندگان سے 1کروڑ 9لاکھ 76ہزار 381روپے ریکوری کی گئی ہے جبکہ کیسکو میں 517افراد کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کی سفارش کی گئی جس میں پولیس نے صرف 32افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے 22افراد کو گرفتار کیا ہے مہم کے دوران کیسکو کی ٹاسک فورس نے بجلی نادہندگان سے 76لاکھ 66ہزار 512روپے کی ریکوری کی ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے

سالانہ دو سو پچاس ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں بجلی چوروں کے خلاف 17ہزار مقدمات درج کئے جا چکے ہیں سولہ سو بجلی چوروں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے بجلی کے نظام میں مزید بہتری کے لئے بوسیدہ و لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تحصیل غازی کی یوسی قاضی پور کے متعدد دیہات کے محلہ جات کو سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک کے جن علاقوں میں بجلی چوری ختم ہو گی

وہاں سے لوڈشیدنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گابجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے سخت ایکشن لیا جا رہا ہے سالانہ دو سو پچاس سو ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے بجلی کی چوری میں معاونت کرنے والے بجلی کے ساڑھے تین سو ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے اُنہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر جو صارفین سے روپے لئے جاتے تھے اب ایسا نہیں ہو گا ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے ورکشاپ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ٹرانسفامر ز کی مرمت کے نام پر ہونے والی بداعنونی کا خاتمہ کیا جائے گا بجلی کی پرانی و بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا تاکہ بجلی کی سپلائی میں مزیدبہتری آسکے اُن نے حلقہ کے مسائل کے حوالے سے کہا کہ بجلی و سوئی گیس کے مسائل حل کرنے کے لئے ٹیمیں موجود ہیں جو مسائل کو حل کر رہی ہے۔ خانپور و تربیلا روڈ کو این ایچ اے کے حوالے کیا جا رہا ہے یوسی کوئیٹرہ کے موضع جھامرہ کے روڈ کی مرمت کے لئے بھی جلد فنڈز مختص کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…