پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

روک سکوتوروک لومیں بھی پی اے سی میں شیطان کی دم پر پاؤں رکھنے آ رہا ہوں، رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کو چیلنج کردیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ روک سکو توروک لومیں بھی پی اے سی میں آ رہا ہوں، پی اے سی میں ایکسپوز کروں گا اس کے کیا کرتوت ہیں، اس شیطان کی دم پر پاؤں رکھنے آرہا ہوں،یہ ان کے خلاف گفتگوکرتا ہے جن کے ووٹوں کے طفیل 6 باراسمبلیوں میں پہنچا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

پنڈی کے شیطان سے کہتا ہوں روک سکو توروک لومیں بھی پی اے سی میں آ رہا ہوں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں پی اے سی میں شیطان کی دم پر پاؤں رکھنے آرہا ہوں۔ پی اے سی میں ایکسپوز کروں گا اس کے کیا کرتوت ہیں۔ یہ اس ملک کی سیاست کو داغدار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف فلور آف دی ہاؤس پر این آر اومانگنے کی تردید کرچکے ہیں۔ یہ اپنی ریٹنگ بڑھانے اور خود کو اجاگر کرنے کیلئے ایسی گفتگو کرتا ہے۔ یہ ان کے خلاف گفتگوکرتا ہے جن کے ووٹوں کے طفیل 6 بار اسمبلیوں میں پہنچا۔واضح رہے شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ روک سکو تو روک لو، میں بھی پی اے سی میں آ رہا ہوں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بننے کیلئے خط لکھا ہے اور وزیر قانون نے کہا ہے کہ آپ اس کے لئے اہل ہیں اور فیصلہ کرنا سپیکر کا کام ہے۔ پیر کو عدالت کا فیصلہ ہونا ہے۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ کس کی فریکونسی سے بول رہا ہے اور اس کا پاسپورڈ کس کے پاس ہے ،آج کل پاسپورڈ کی دم پر پاؤں آیا ہوا ہے ،میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاممبر بننے کیلئے خیرات نہیں مانگ رہا اورمیں اس کے لئے سپریم کورٹ جارہا ہوں ،عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا میں اسے مانوں گا ،لیکن اگر پی اے سی میں مجھ سے زیادہ سینئر ممبر اور تجربے میں زیادہ ہے تو میں اپنا نام واپس لینے کے لئے تیار ہوں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…