اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادمیں ضلعی انتظامیہ کی غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور محکمہ مال کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بڑے فیصلے،زون تھری میں زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ اسکیم کیلئے تبدیل کرانے پر پابندی عائد،پٹواریوں اور گرداوروں کے نام تبدیل،فردلینے کیلئے پٹواری کے پاس بھی نہیں جاناپڑے گا،
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے زون تھری میں زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سکیموں میں استعمال کرنے اور غیرقانونی خریدوفروخت کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے زون3 میں زرعی زمین کو ہاؤسنگ اسکیم کے لئے تبدیل کرانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کو سی ڈی اے کی منظوری سے مشروط کردیاگیاہے، سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر کسی زرعی زمین کی ہیت تبدیل نہیں ہوگی اس کے علاوہ عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات 12 پٹواریوں کا تبادلہ بھی کردیاگیاہے،ذرائع کے مطابق مذکورہ پٹواری پانچ ،دس سال تک ایک ہی علاقے میں تعینات تھے،چیف کمشنر کی ہدایت پر مذکورہ پٹواریوں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے،دوسری جانب پٹوارکلچرکے خاتمے کیلئے اسلام آبادمیں محکمہ مال کے افسران کے نام بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں،پٹواری کوریونیوآفیشل،جبکہ گرداورکو سرکل ریونیوآفیشل کانام دیاگیاہے،اس کے علاوہ نیانظام وضع کیاگیاہے کہ اب شہریوں کو زمین کی فردلینے کیلئے پٹواری کے پاس نہیں جاناپڑے گا،شہری ضلعی انتظامیہ کے بنائے گئے سنٹرپر جاکر ون ونڈوآپریشن کے تحت ایک درخواست دیں گے جس پر شہریوں کو ان کی مطلوبہ دستاویزات پٹواری اور منشی سے ملے بغیر مل سکے۔ زون تھری میں زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ اسکیم کیلئے تبدیل کرانے پر پابندی عائد،پٹواریوں اور گرداوروں کے نام تبدیل،فردلینے کیلئے پٹواری کے پاس بھی نہیں جاناپڑے گا