اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

’’جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ‘‘ترجمان سی ٹی ڈی کے بیان میں ہی بڑی غلطی ، ساہیوال مقابلے کی کارروائی کا پول کھل گیا 

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ترجمان سی ٹی ڈی کے بیان میں غلطی سے کارروائی کا پول کھل گیا، ترجمان نے بیان میں کہا کہ ساہیوال واقع میں دو خواتین سمیت چار دہشت گرد مارے گئے کارروائی سولہ جنوری کو فیصل آباد میں ہونے والے آپریشن کا حصہ تھی جس میں دہشت گرد عبدالرحمن اور شاہد جبار ہلاک ہوگئے تھے ساتھ ہی کہہ دیا کہ ساہیوال میں کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک اور شاہد جبار عبدالرحمن اور ایک نامعلوم دہشت گرد فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈ ی نے دعوی کیا ہے کہ ساہیوال میں مرنے والے دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال آپریشن حساس ادارے کی اطلاع پر کیا گیا۔ دہشت گرد چیکنگ سے بچنے کے لئے فیمیلیز کے ساتھ سفر کرتے تھے مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ۔ بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی سی ٹی ڈی نے جوابی فائرنگ کی بعد میں دیکھا تو دہشت گرد مارے گئے تھے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے سی ٹی ڈی کا آپریشن سولہ جنوری کو فیصل آباد میں ہونے والے آپریشن کا تسلسل ہے۔ آپریشن کے دوران ریڈ بک میں شامل دہشت گرد شاہد جبار ‘ عبدالرحمان اور ایک نامعلوم فرار ہوگئے جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوئے موقع سے خود کش جیکٹ ہینڈ گرنیڈ ‘ رائفلز ور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے ۔ بیان کے مطابق مارا گیا دہشت گرد ذیشان کالعدم تنظیم داعش کا مقامی سرغنہ تھا۔  ترجمان سی ٹی ڈی کے بیان میں غلطی سے کارروائی کا پول کھل گیا، ترجمان نے بیان میں کہا کہ ساہیوال واقع میں دو خواتین سمیت چار دہشت گرد مارے گئے کارروائی سولہ جنوری کو فیصل آباد میں ہونے والے آپریشن کا حصہ تھی

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…