بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ساہیوال میں مرنیوالے دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، موقع سے کیا کچھ قبضے میں لیاگیا؟ترجمان سی ٹی ڈی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سی ٹی ڈ ی نے دعوی کیا ہے کہ ساہیوال میں مرنے والے دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال آپریشن حساس ادارے کی اطلاع پر کیا گیا۔ دہشت گرد چیکنگ سے بچنے کے لئے فیمیلیز کے ساتھ سفر کرتے تھے مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ۔ بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی

سی ٹی ڈی نے جوابی فائرنگ کی بعد میں دیکھا تو دہشت گرد مارے گئے تھے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے سی ٹی ڈی کا آپریشن سولہ جنوری کو فیصل آباد میں ہونے والے آپریشن کا تسلسل ہے۔ آپریشن کے دوران ریڈ بک میں شامل دہشت گرد شاہد جبار ‘ عبدالرحمان اور ایک نامعلوم فرار ہوگئے جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوئے موقع سے خود کش جیکٹ ہینڈ گرنیڈ ‘ رائفلز ور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے ۔ بیان کے مطابق مارا گیا دہشت گرد ذیشان کالعدم تنظیم داعش کا مقامی سرغنہ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…