لاہور (آن لائن) کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو ٹیلی ویژن دینے کی پیشکش کردی۔ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی ویڑن دینے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ نواز شریف نے ٹی وی لینے سے انکار کردیا۔یادرہے کہ جمعرات کو نواز شریف نے لیگی رہنماؤں
سے دوران ملاقات ٹی وی نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ 24 دسمبر 2018 کواحتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا جس کے تحت نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا تھا جبکہ العزیزیہ میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ نواز شریف کو انکی فرمائش پر کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔