اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں کنٹرولڈ ڈیموکریسی کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں، پیپلز پارٹی نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں کنٹرولڈ ڈیموکریسی کے لیے اٹھارویں ترمیم کی غلط تشریح اور صوبائی خودمختاری کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں،آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو 18ویں ترمیم کی بات چھوڑ دیں توسب ٹھیک ہوجائے گا،پیپلز پارٹی فرشتوں کی پارٹی نہیں مگر ججز اوردیگر بھی فرشتے نہیں ہیں، جوسزا علیمہ خان کے لئے ہے وہی سزا فریال تالپور کو دی جائے ،

اٹھارویں ترمیم کے خاتمہ کے خلاف کارکن احتجاج کے لیے تیارہوجائیں۔ان خیالات کا اظہارسینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈرسینیٹرشیری رحمن،صوبائی وزیرسعید غنی،پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو،سیکریٹری جنرل وقارمہدی اوردیگررہنماں نے کراچی میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات پرمنعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینارمیں خواتین کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یپلزپارٹی کے ساتھ 1977سے مظالم جاری ہیں ،آج بھی آصف علی زرداری اوربلاول 18ویں ترمیم کی بات چھوڑ دیں تو سب ان کے لیے ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسپتالوں کو وفاقی حکومت کو دینا عوام مفاد کے خلاف ہے،سندھ حکومت نے اسپتالوں کو بہتر بنایا تیرہ ارب سالانہ اسپتالوں کو دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی اس لئے بنائی گئی ہے کہ پیپلزپارٹی کی جان نہ چھوٹے،جے آئی ٹی کو کہا گیا ہے کہ یہ کام کرتی رہے،اس کی تحقیقات کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے ،کل مجھے بھی گھسیٹا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اچھے برے ہر جگہ ہیں،پیپلز پارٹی بھی فرشتوں کی پارٹی نہیں لیکن ججز اوردیگر بھی فرشتے نہیں،جوسزا علیمہ خان کے لئے ہے وہ ہی سزا فریال تالپور کو دی جائے،یہ نہیں ہوسکتا کہ سپریم کورٹ کہے عمران خان کلین ہے،

کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ عمران اخلاقی طورپر کلیئر ہے۔نوازشریف جب تک ان کے کہنے پر چلتا رہا وہ کرپٹ نہیں تھا،تمام طاقتوں سے سوال ہے کہ 5 جولائی 1977 سے جو سازشیں ہورہی ہیں اس سے ملک کمزور ہوایا طاقتور،یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں،ملک کا وجود سب سے زیادہ اہم ہے،ہمارے خلاف سازشیں پیپلزپارٹی کو نہیں ملک کو کمزورکررہی ہیں،بلاول نے کچھ نہیں کیا،اس کو بھی جے آئی ٹی میں گھسیٹا گیا۔ سوال ہے کہ کس کے کہنے پربلاول کا نام جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا،

یہ ہم نہیں چیف جسٹس کہہ رہے ہیں۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑونے کہاکہ پیپلزپارٹی کے قائد نے بچپن میں قائداعظم کو خط لکھا کہ ضرورت پڑی تو جان دوں گا۔ آج کے لیڈر مچھروں کا رونا روتے ہیں،رومال بھی آنسوؤں سے بھرجاتا ہے،بھٹو کے ڈیتھ سیل میں ایک فون بھی رکھا گیا تھا۔ ہمت ہارجائے تو فون کرلیں مگر انہوں نے ہارنہیں مانی،گھروالوں کو بھی منع کردیا کہ رحم کی اپیل نہیں کرنی،گھاس کھاکر ایٹم بم بنانے کی بات کی۔ انہوں نے کہاکہ بھٹو کے دورمیں چارسوخاندان امیر اورباقی غریب تھے۔

انہوں نے کہاکہ بھٹو نے روٹی کپڑا مکان کا نہ صرف تصوردیا بلکہ عمل بھی کیا،شرم آنی چاہیئے،سپریم کورٹ کے کہنے پر تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کردی گئی گئے،غریبوں کے ریلیف کے لیے اپیل بھی کی جاسکتی تھی۔ انہوں نے کہاوزیراعظم نے قرضہ لینے کی صورت میں خودکشی کی بات کی ہمیں بتایا جائے وزیراعظم کب خودکشی کریں گے،اس پر بھی یوٹرن لیا،جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے 150دنوں میں ہی لوگوں نے گوعمران گو کے نعرے لگانے شروع کردیے ہیں ۔ نثارکھوڑو نے کہاکہ سندھ کے

اسپتال وفاق کے حوالے کرنے کی بات کی گئی ہے ہم اپیل میں جائینگے،پاکستان میں کوئی اسپتال نہیں جہاں دل کا علاج مفت ہو،صرف سندھ میں این آئی سی وی ڈی ہیکارکن تیارہوجائیں احتجاج کیا جائیگا،ان میں شرم نہیں ان کو پتہ نہیں صوبوں کی خدمت کیسے کی جائے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی نے کہاکہ شہید بھٹو نے طاقتورقوتوں کے چنگل سے جمہوریت کو آزاد کروایا،کچھ قوتیں کنٹرولڈ ڈیموکریسی چاہتی ہیں،وہ قوتیں جوعوامی حمایت کو پسند نہیں کرتیں انہوں نے بھٹوزکو قتل کیا،

پیپلزپارٹی لیڈرشپ کو کمزورکرنا ملک کو کمزورکرنے کے برابرہے،ملک میں صوبائی خودمختاری کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اوراٹھارویں ترمیم کی غلط تشریح کی جارہی ہے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہاکہ بھٹو نے پانچ سال میں ملک و قوم کی تعمیر کی اورپہلا متفقہ آئین دیا،پارلیمنٹری ڈھانچہ 73کے آئین میں دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آتے ہی لوگوں کے گھر گرائے اور بیروزگاری بڑھائی،حکومت کٹھ پتلی ہے عوام کے حقوق غضب کررہی ہے،بلاول اورآصف علی زرداری عوام کو حقوق دلائیں گے۔

سینیٹرشیررحمن نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ،بلاول بھٹوپر مقدمہ بنایا گیا،حالانکہ اس جے آئی ٹی کے اوپر جے آئی ٹی بننی چاہیئے،بلاول بھٹو اورمراد علی شاہ کا نام نکالنے کاکہا گیا،تین دن بعد جوفیصلہ آیا وہ تبدیل تھا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں پانی کی کمی ہے مگر ڈیم بنانے کے لئے چندہ مانگا جارہا ہے،تین سوارب کا ٹھیکہ وفاقی مشیرکی کمپنی کو دیا گیا ہے،18ویں ترمیم اس لیے لائی گئی تاکہ صوبوں کووسائل دیئے جائیں، وسائل پرپہلا حق صوبے کا ہے،سندھ کواس کا حق نہیں دیا جارہا ہے،وفاق سندھ کو حقوق دے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کا ہیڈ آفس بھی کراچی سے منتقل کرنیکی باتیں کی جارہی ہیں ، 32تاریخ کو منی بجٹ لایا جارہا ہے ،گیس کا بحران ہے، خیبر سے کراچی تک چولہے ٹھنڈے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم جلا گھیراو کے قائل نہیں مگروفاقی کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج ضرور کرینگے،

احتساب تب مانا جائیگا جب انتقام نہ ہو،اٹھارویں ترمیم پر حکومتی مقاصدپورے نہیں ہونے دیں گے۔ آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے کہا کہ ذالفقار علی بھٹو کی لگائی ہوئی زنجیر مجھے آرٹس کونسل سے دور نہیں جانے دیتی۔ سندھ کی دھرتی نے ملک کو بڑے مایہ ناز نام دئیے۔ کوئی اور رہے نہ رہے بھٹو ہمیشہ زندہ رہے گا۔ آرٹس کونسل کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔ ہم گالی بھی پیپلز پارٹی کو دینگے اور رہینگے بھی ہمیشہ ان کے ساتھ۔ پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری برائے بلوچستان سردار سر بلند نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان سے کشمیر تک لوگوں کے دلوں میں گھر کیا ہوا ہے۔ بینظیر بھٹو اسکیم کے ذریعے غریب عوام کو سہولیات ملی۔ رکن پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہے کہ ہمیں پیپلز پارٹی جیسی جماعت ملی۔ صدر سندھ وومن ڈویژن شاہدہ رحمانی نے کہا کہ بھٹو نے جاگیر دارانہ نظام کے خلاف اٹھائی۔ ہم کو شناخت دے کرہمارے لئے بیرون ملک کے دروازے کھولے۔ ملک میں انڈسٹریوں کا انعقاد کیا۔ جمہوریت کا کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…