بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مصری ارب پتی کی پاکستان میں50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں ایک لاکھ گھر تعمیر کرنیکی پیشکش ‘ حکومت کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی) عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے مصری ارب پتی نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ہے جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا تو حکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے مصری بزنس مین اورپراپرٹی ٹائیکون سرمایہ کاری پر تیار ہے۔ عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مصری ارب پتی ناگوئیب سویریس ہاؤسنگ منصوبے پر سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے اور انہوں نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ناگوئیب سویریس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حامدی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم کا 50لاکھ گھروں کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے۔ناگوئیب سویریس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کر سکتے ہیں، منصوبہ فوری طور پر نہیں مرحلوں میں مکمل کیا جا سکے گا۔دوسری جانب عرب نیوز کی خبروں پر پاکستانی حکام کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہے گی۔  عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے مصری ارب پتی نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ہے جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا تو حکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…