پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’عمران خان کو کرپٹ نہیں سمجھتا‘‘ مولانا فضل الرحمان نے بڑا اعتراف کر لیا، ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں نظریاتی قوتیں بھی ہیں اور رواجی سیاست کے لوگ بھی موجود ہیں جو جاگیردارانہ سیاست کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملکی سیاسی اور اقتدار کے نظام میں اسٹیبلشمنٹ، جاگیردار اور سول بیورو کریسی کی تکون تھی جو ملک پر راج کرتے تھے،

ضیاء دور میں چوتھا عنصر صنعت کار بھی اس سسٹم کا حصہ بن گیا، مولانا فضل الرحمن کا پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان،آصف علی زرداری اور نواز شریف سمیت کسی کو بھی کرپٹ نہیں سمجھتا لیکن کیا صرف مالیاتی کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے، اسلامی معاشرے میں اخلاقی کرپشن کوئی معیار نہیں ہے، ریاست مدینہ میں اخلاقی جرم کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہم نے صرف مالی کرپشن پر ہی فوکس کر رکھا ہے اور جس طرح ہم کرپشن کو کنٹرول کرنے کا انداز اپنا رہے ہیں اس سے پیسہ جام ہو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک ہے حرام کمائی،ایک ہے خلافِ قانون کمائی اور ایک ہے قانون کے مطابق کمائی،قانون کے مطابق جو کمائی ہے آپ کے ملک میں وہ تو سود کی کمائی کو بھی حلال قرار دے دیتے ہیں جو کہ شرعی طور پر حرام ہے،مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کا اصولی موقف ہے کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے اور جعلی مینڈیٹ ملک پر حکمران ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کو وقت دینا مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے،دیکھنا یہ ہے کہ ملکی حالات اس حکومت کو کتنا ٹائم دیتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرے خیال میں تو ایک دن بھی اس جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے،معاشی لحاظ سے یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور ہے،عمران خان ووٹ لے کر نہیں آیا،وہ بغیر ووٹ کے لایا گیا ہے،وہ شوکت عزیز ہے اور اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ میں عمران خان کو پاکستانی سیاست کا حصہ نہیں سمجھتا،وہ باہر کے ایجنڈے پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…