اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے منصوبوں پر مکمل طور پر متفق ہیں، اگر کسی کے ذہن میں کوئی شکوک وشبہات ہیں تو ذہن سے نکال دینا چاہئے، روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے ، روس کئی شعبوں میں پاکستان کی معاونت کر سکتا ہے،
وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ دورے کے دوران قطر کے ساتھ کاروباری تعلقات میں اضافہ کے لئے تبادلہ خیال کریں گے۔ ہفتہ کو ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس کئی شعبوں میں پاکستان کی معاونت کر سکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ قطر کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ دورے کے دوران قطر کے ساتھ کاروباری تعلقات میں اضافہ کے لئے تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ جلد ہی مستقبل میں لاکھوں پاکستانیوں کو قطر میں ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے منصوبوں پر مکمل طور پر متفق ہیں، اگر کسی کے ذہن میں کوئی شکوک وشبہات ہیں تو ذہن سے نکال دینا چاہئے، روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے ، روس کئی شعبوں میں پاکستان کی معاونت کر سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ دورے کے دوران قطر کے ساتھ کاروباری تعلقات میں اضافہ کے لئے تبادلہ خیال کریں گے۔