چین پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کتنی بڑی رقم دینے کو تیار ہوگیا؟، وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤدکا حیرت انگیز انکشاف

19  جنوری‬‮  2019

کراچی(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامناہے جسے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رواں سال ستائیس بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں تاجروں کی تقریب سے خطاب میں اور میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامناہے، اسے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، موثر حکمت عملی کی بدولت امپورٹ کرکم کرنے اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔رواں سال ستائیس بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ خوردنی تیل کے شعبہ ہم سے نظر انداز ہوا، فارن ایکسچینج کوبہتر کرنے کے ساتھ عوام کے معیارزندگی کو بہتر کرنے کی کوشش کرنی ہے، پبلک پرائیوٹ پرٹنرشپ سے ملک کے حالات کو بہتر کرنا ہے۔مشیر برائے تجارت نے مزید کہا چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، چینی اور چاول کی ایکسپورٹ چائنہ سے بڑھانے کی بات کی ہے، رواں سال 27 بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم کے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نوکریاں ایک ماہ میں نہیں دی جا سکتیں، پانچ سال میں بہت سی نوکریاں دے کر جائیں گے، سیاسی بیانات کا معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامناہے جسے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…