اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وزیر مملکت شہریار آفریدی کو بھی عملے نے ایوان کے اندر داخلے سے روک دیا ۔ پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے انکشاف کیا کہ وزارت داخلہ کے سوالات ہیں لیکن وزیر مملکت کو اندر آنے سے روک دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم خود وزیر داخلہ ہیں اور وہ ایوان سے غیر حاضر ہوتے ہیں۔اس موقع پر وزیرپارلیمانی علی محمد خان نے کہا کہ ارکان کو وقت پر اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادینی چاہئیں۔وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں
جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت شہریار آفریدی جلد ایوان میں ہونگے۔انہوںنے کہاکہ بعض اوقات گوشوارے جمع کرانے میں تاخیر ہوجاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گوشوارے بروقت جمع کرانے چاہئیں، البتہ بطور وزیر بعض اوقات مصروفیات بڑھ جاتی ہیں ۔ علی محمد خان نے کہا کہ اسلام میں خواتین کا بڑا مقام ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں بھی خواتین کا بڑا کردار رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح نے قائد اعظم کے ساتھ ملکر تحریک پاکستان میں کردار ادا کیا، بے نظیر بھٹو کا کردار بھی ہمارے سامنے ہے۔