پی آئی اے کے عملے کا ایک اور کارنامہ، مسافر طیارے میں کس بات کا انتظار کرتے رہے، مسافر مشکل میں پھنس گئے

16  جنوری‬‮  2019

کراچی (این این آئی) پی ائی آے کے عملے نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور سے آنے والی ڈومیسٹک فلائٹ کو انٹرنیشنل اسٹینڈ میں پارک کرادیا۔پرواز پی کے351پشاور سے کراچی پہنچی تھی، پی آئی اے کے جی او سی نے ڈومیسٹک کے بجائے انٹرنیشنل طیارے کو پارک کرادیا، طیارہ پندرہ منٹ تک اسٹینڈ پر کھڑا رہا۔اس دوران نہ مسافروں کو اتارنے کیلئے سیڑھی بھیجی گئی اور نہ بسوں کا کوئی انتظام کیا گیا، طیارے کے اے پی یو خراب ہونے کی وجہ سے طیارے میں

حبس ہوگیا تھا۔ا س موقع پرمسافروں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، طیارے کے کپتان نے عملے کی غفلت اور طیارہ غلط پارک کرانے پر ڈی بریف سی ای او کو روانہ کردی۔ایک ہفتے کے دوران اس طرح کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے، پائلٹ کا کہنا تھا کہ سچویشن روم کو بتانے کے باوجود عمل درآمد نہیں ہوا، مسافروں کو پریشانی اٹھانے کی وجہ سے ایئرلائن کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، ذرائع کے مطابق طیارے کو ساڑھے تین گھنٹے کے بعد دمام کیلیے روانہ ہو نا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…