ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

قومی ایئرلائن پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی ، ایک سال کے دوران ریونیو میں کتنا بڑا اضافہ ہوگیا،ریکارڈ بزنس،نئی تاریخ رقم ہوگئی

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے میں مثبت تبدیلی دیکھی جارہی ہے ادارے نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 100ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے آنے کے بعد پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی، پی آئی اے نے ترقی کا عمل جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے آخری پانچ ماہ میں ریکارڈ بزنس کیا ، پی آئی اے نے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔

موجودہ حکومت کی اصلاحاتی مہم سے پی آئی اے میں بھی ترقی کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ90ارب روپے ٹکٹوں کی فروخت،5ارب کارگو اور5ارب روپے اضافی سامان کی مد میں حاصل کیے گئے۔سال 2018میں پی آئی اے کا سیٹ سیکٹر78فیصد رہا، اخراجات میں کمی کے ساتھ آپریشنل پر خصوصی توجہ دی گئی جس سے ریونیو حاصل ہوا۔اس کے علاوہ پی آئی اے نے یو کے اسٹیشن سے110ملین پاؤنڈز کا ریونیو حاصل کیا جبکہ برطانیہ میں 50فیصد ریونیو لندن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔مجموعی طور پر ریونیو مانچسٹر، برمنگھم اور بیڈفورڈ میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔ پی آئی اے نے رواں مالی سال میں برطانیہ میں دس سال کاریکارڈ بزنس کیا۔علاوہ ازیں پی آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ جدہ کیلئے ملک بھر سے ہفتہ وار28پروازوں میں اضافہ کرکے 35 کیاجائے گا، یہ اضافہ عمرہ زائرین کی سہولت اور دیگر پاکستانی مسافروں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔پی آئی اے رواں سال پندرہ جنوری سے سیالکوٹ سے پیرس بارسلونا سے پروازیں شروع کررہی ہے، پی آئی اے 2019میں اپنے جہازوں کی فلیٹ میں بھی اضافہ کررہی ہے جس سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا، پی آئی اے حج آپریشن کے دوران چار طیارے ویٹ لیز پر حاصل کرے گی۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے میں مثبت تبدیلی دیکھی جارہی ہے ادارے نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 100ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…