بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں جنوری کادوسرا ہفتہ ،مہنگائی کی شرح میں میں مزید اضافہ،عوام کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) جنوری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد اضافہ جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.51فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق11جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم، آٹا ،باسمتی چاول ،پیاز ،کیلے، لہسن ،خوردنی تیل، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،دال ماش، تازہ دودھ ، دہی، چائے، انڈے، گڑ، چینی، مٹن، بیف، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔زندہ مرغی، ایل پی جی ،ٹماٹر،آلو، سمیت 4اشیائے ضروریہ

کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاڈر، سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ، سگریٹ ، صابن ، سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.47، 0.45 ،0.41 اور 0.34 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…