لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب )نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر مبنی ایک اور کیس تیار کرلیا ۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور کیس
کی تیاری شروع کر دی۔ شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہبازپرہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کاالزام ہے۔نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے۔ نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ہنڈی کے ذیعے کروڑوں روپے کی منتقلی کے انکشاف کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی ہیں۔