پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

300اسامیوں کے لیے 10ہزار سے زائد امیدوار پہنچ گئے ، انتظامیہ بے بس، پولیس کا لاٹھی چارج،رینجرز کو بھی بلالیا گیا

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائدکے سول اسپتال میں 300اسامیوں کے لیے 10 ہزار سے زائد امیدوار انٹرویو دینے پہنچ گئے۔ ناکافی انتظامات کے باعث امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پولیس نے امیدواروں پر لاٹھی چارج بھی کیا، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے امیدواروں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے۔

کراچی کے سول اسپتال میں ایک سے پانچ گریڈ تک کی 300 خالی اسامیوں کے لیے اتوار کا دن چنا گیا اور ایک ہی روز میں تمام انٹرویو مکمل کرنے کا اعلان ہوا۔ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے باعث 300 خالی اسامیوں کے لیے دس ہزار سے زائد امیدوار انٹرویو دینے پہنچ گئے جن میں دو ہزار سے زائد خواتین امیدوار بھی شامل تھیں۔بڑی تعداد میں آنے والے امیدواروں کے باعث انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ناکافی انتظامات کے باعث اسپتال کے گیٹ پر دھکم پیل شروع ہو گئی جسے قابو کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا جس کی وجہ سے متعدد امیدوار زخمی ہو گئے۔پولیس کے لاٹھی چارج اور بے ہنگم انتظامات کے باعث خواتین امیدوار سمیت کئی افراد بغیر انٹرویو کے ہی واپس لوٹ گئے۔ حالات مقامی انتظامیہ اور پولیس سے باہر ہوئے تو رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا۔ایم ایس سول اسپتال آفتاب میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آنے والے تمام امیدواروں کے انٹرویو کریں گے اور اس کے لیے رات گئے تک تمام اسٹاف موجود رہے گا۔ امیدواروں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد کا اندازہ نہیں تھا اس لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے امیدواروں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…