اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی گروپ کے اہم کنٹریکٹر نے اپنے 17 ہزار ملازمین میں سے 13 ہزار فارغ کر دیے، اس بات کا انکشاف معروف صحافی سلیم صافی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ لوگ پاکستان میں بے روز گار ہیں، سلیم صافی نے کہاکہ حکومتی گروپ کے ایک کنٹریکٹر نے جو سینیٹر بھی ہیں نے مجھے بتایا کہ ان کے پاس 17ہزار ملازمین تھے ان میں سے 13ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ سلیم صافی نے کہاکہ
جس قدر لوگ اس حکومت کے آنے کے بعد بیروزگار ہوئے ہیں، کسی بھی حکومت میں اتنی تعداد میں بے روزگار ہوتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے پروگرام میں مزید کہا کہ دکان داروں کی 70 فیصد سیل کم ہو گئی ہے، پراپرٹی کے کام کا بیڑہ غرق ہو گیاہے، انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے ساتھ کتنے لوگوں کا روزگار جڑا ہوا تھا، بحریہ ٹاؤن جیسے ٹاؤن کے بارے میں ایسی رائے بنے گی تو چھوٹی چھوٹی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا خود بخود بیڑہ غرق ہو جائے گا۔