ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع، شا ہ محمود اور پرویزخٹک کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔ہفتہ کوذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سونپ دیا ہے۔وفاقی وزرا کی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرے گی اور پھر اس کی

رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزرا کی کمیٹی پہلے ن لیگ اور اس کے بعد پیپلز پارٹی سے رابطے کرے گی۔ ممکنہ طور پر کمیٹی اپنی سرگرمیاں آئندہ ہفتے سے شروع کرے گی۔واضح رہے کہ 2017 میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی ترمیم کا بل منظور کیا تھا، صدر مملکت نے منظور شدہ بل کے مسودے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد بل آئین کا حصہ بن گیا تھا تاہم اب بل کی مدت ختم ہوچکی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…