جیل میں نوازشریف کے ساتھ افسوسناک سلوک،جاوید ہاشمی میدان میں آگئے، بڑے اقدام کا اعلان کردیا

12  جنوری‬‮  2019

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدا ن ومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جتنی جنگ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑی ہے وہ کسی عام بندے کا کام نہیں ہے،جیل میں نوازشریف کے ساتھ انتہائی سخت طریقہ اختیارکیا جارہا ہے جو عام قیدی کے ساتھ نہیں کیا جاتا۔قومی سطح پر نواز شریف رہائی کمیٹی بنانے کا سوچ رہا ہوں۔ایف آئی اے جھوٹے کیس بنانے والاسب سے بڑا ادارہ ہے،

اصغر خان کیس بندکیا گیا تو میں کھلوا?ں گا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ اصغر خان کیس پوری طرح ملک کے سیاسی منظر پر چھایا رہا ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ کا کیس ہے۔جنرل درانی اور جنرل اسلم کے اعترافی بیان اصغر خان کیس میں موجود ہیں۔ یہ اصغر خان کیس بند کریں گے میں کھلواوں گا۔ اصغر خان کیس کا میں مدعی بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں ،کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں،ان کے ساتھ جیل میں انتہائی سخت رویہ اختیارکیا گیا ہے۔ نواز شریف نے اپنی دل کی تکلیف کا ذکر کر دیا ہے، اس عمر میں روایتی بیماریاں بھی ہوتی ہیں،جیل انتظامیہ حکومت پنجاب کے ماتحت ہے، جیل انتظامیہ کو فوری طور پر ڈاکٹر پہنچانا چاہیے۔قیدی اگر کھانا نہ کھائے تو جیل عملہ سو نہیں سکتا، شہباز شریف بھی مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جتنی جنگ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑی ہے وہ کسی عام بندے کا کام نہیں ہے۔ جیلوں میں جو سر نہیں جھکاتا اسے مار دیا جاتا ہے۔ جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ وہ ہر مشکل میں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں قومی سطح پر نواز شریف رہائی کمیٹی بنانے کا سوچ رہا ہوں اور میں جیل حکام کے اس رویے پر پرزور احتجاج کرتا ہوں اور عملی احتجاج کرتا رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقہ سے ملک میں عدم اعتماد کی فضاء4 بڑھے گی۔یہ حکومت نہیں چل رہی، انتظامیہ فیصلے نہیں کر رہی۔ جمہوریت کی چابی سے یہ ملک چلے گا۔ سیاست کے اندر پاکستان کو بچائیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…