کراچی(این این آئی) مولانا حمداللہ مظاھری المعروف ڈاگی بابا کا طویل علالت کے بعد 100سال سے زائدعمر میں ہفتہ کو انتقال کرگئے،مولانا چند ماہ سے زیادہ سخت علالت کی بنا پر پشاور کے اسپتال میں زیرعلاج تھے،صوابی کے علاقہ ڈاگی سے تعلق رکھنے والے مولانا مرحوم تقریباً پون صدی سے دینی تعلیم وتدریس میں مصروف تھے،آپ کا قائم کردہ ادارہ مظاہر العلوم ہے جہاں سے آپ کے ہزاروں شاگردوں نے علم حاصل کیا اور آج دنیا کے کی ممالک میں دینی علوم پڑھانے میں مصروف ہیں،
ان کے انتقال کی خبر دنیا بھر کے دینی حلقوں میں پھیل گی،مولانا مرحوم کے سانحہ پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،نائب صدور مولانا انوارالحق حقانی،مفتی محمد رفیع عثمانی،ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری،صوبائی ناظم مولانا امداداللہ یوسف زئی،قاضی عبدالرشید،مولانا حسین احمد،مفتی صلاح الدین ایوبی،مولانا قاری عبدالرشید،مولانا زبیر احمدصدیقی،مولانا اصلاح الدین حقانی،مفتی مطیع اللہ،مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید،مولانا سیف اللہ نوید،مولانا عبدالمتین،چوہدری محمد ریاض،اسلام علی شاہ،مفتی محمد طیب،اراکین عاملہ مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان،مفتی محمد نعیم،معاون صدر وفاق مولانا ڈاکٹر سعید اسکندر،میڈیا کوارڈی نیٹرز مولانا عبدالقدوس محمدی،مولانا طلحہ رحمانی،مولانا سراج الحسن سمیت منتظمین و مسلین وفاق مولانا عبدالرزاق،مولانا قاری حق نواز،مولانا قاری زبیر احمد،مفتی اکرام الرحمن،مولاناعبیدالرحمن چترالی،مولانا محمد ابراھیم سکھرگاھی،مولانا منظور احمد نے مولانا حمداللہ کے انتقال کو بڑا سانحہ قرار دیتے ھوئے ان کی دینی ملی و ملکی روشن خدمات کو سراھاتے ھوئے ملک بھر کے دینی اداروں میں انکے لے دعاؤں کے اھتمام کی اپیل بھی کی ھے،قائدین نے وفاق نے کہاکہ ان کا خلا پر نہیں ھوسکتا،ان کی روشن علمی ودینی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جاے گا،میڈیا کوارڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج(اتوار)دوپہردو بجے بعد نماز ظہر خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی میں ان کے آبای علاقہ ڈاگی میں اداکی جائے گی،جس میں شرکت کے لے وفاق المدارس کی قیادت سمیت مذھبی و سیاسی شخصیات اور علما و طلبہ کی بھی بہت بڑی تعداد شریک ھوگی۔