جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کاسکھوں کیلئے جنم استھان گرونانک تک طویل ترین زیر زمین راستہ(سرنگ) تعمیر کرنے کا فیصلہ،حیرت انگیز اقدام

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں ریلوے اسٹیشن تا جنم استھان گرونانک زیر زمین راستہ(سرنگ) تعمیر کیا جائے گا،سکھ یاتریوں کی سکیورٹی اور شہریوں کی آسانی کیلئے سرنگ ضروری ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر سرنگ 205 میٹر طویل اور 40 تا 60 فٹ چوڑی ہو گی۔

بابا گرونانک کی امسال 550 ویں جنم تقریبات پر یاتریوں کی بڑی تعداد متوقع ہے۔ اجلاس میں ڈی سی ننکانہ، ڈی پی او ننکانہ، ہر گوپال سنگھ پربندھک کمیٹی، ریلویز،محکمہ اوقاف و دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ ریلوے افسران ننکانہ کا دورہ کریں اور پلیٹ فارم کی رپورٹ تیار کریں۔ محکمہ تعلیم، محکمہ وقف املاک اور ریلویز جلد این او سی جاری کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی زیر زمین راستے کو سکیورٹی کے حوالے سے ناگزیر قرار دے چکی ہے کیونکہ اس راستے سے سکھ یاتری سیدھے بغیر کسی رکاوٹ کے گورونانک جنم استھان میں داخل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سکھ یاتریوں کو جنم استھان سے دور اسٹیشن پر اتر کر پھر ایک لمبے راستے سے جنم استھان آنا پڑتا ہے ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تقریباً آدھے شہر کی سڑکوں کو بند کیا جاتا ہے۔ زیر زمین راستے کی تعمیر سے جہاں سکھ یاتریوں کی حفاظت یقینی ہوگی وہاں پر عام شہریوں کو بھی کسی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مجوزہ زیر زمین راستہ ریلوے ٹریک سے سیدھا جنم استھان میں پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس زیر زمین ڈیزائن اور سرنگ کی تزئین و آرائش بھی سکھ مذہب کے مطابق کی جائے گا اور یہ ڈیزائن اعلیٰ معیار اور کثیرالمقاصد ہو گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…