اسلام آباد (این این آئی) افغان مہاجرین کے ساتھ سینکڑوں پاکستانیوں کو بھی انسانی سمگلنگ کے زریعے یورپ بھجوایا گیا ٗایف آئی اے نے پانچ سال میں جعلی دستاویز پر یورپ جانے اور ڈیپورٹ ہونے والے افراد کی فہرست تیار کر لی۔ ایف آئی اے کے مطابق پانچ سال کے دوران غیر قانونی طور پر یورپ سے ڈیپورٹ 711افراد کی لسٹ تیار کی گئی ۔ڈیپورٹ کئے گئے زیادہ افراد کو مختلف ممالک نے بلیک لسٹ کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ڈیپورٹ کیئے گئے زیادہ افراد کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے مختلف ممالک بھیجا گیا ۔ایف آئی اے کے مطابق برٹس حکومت کی شکایات پر غیر قانونی طریقے سے لے جانے پر قومی ائیر لائن کو کروڑوں کا جرمانہ بھی ہوا ۔ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اور ائیر لائن کے ملوث افراد کی رپورٹ پہلے ہی وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔