پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

’’چیف جسٹس نے 17 جنوری کو ریٹائر ہو جانا ہے‘‘دھمکانے والے دو افراد کو متنازعہ الفاظ بھاری پڑ گئے، چیف جسٹس کافوری ردعمل ، نشان عبرت بنادیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) پولیس کو دھمکانے اور اعلیٰ عدالتوں کے بارے متنازع الفاظ کا استعمال کرنے والے 2 افراد کو سپریم کورٹ رجسٹری سے گرفتار کرلیا گیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)معاذ نے عدالت کو بتایا کہ اسلم مجید نامی شخص نے کہا کہ چیف جسٹس نے 17 جنوری کو ریٹائر ہو جانا ہے۔اسلم مجید اور عبدالوحید نے کہا یہ سارے از خود نوٹسز ختم ہو جائیں گے۔

جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ان دونوں نے عدالتی کارروائی میں مداخلت کی ہے، عدلیہ کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے۔بعد ازاں چیف جسٹس کی ہدایت پر دونوں افراد کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے لاہور رجسٹری میں طیفی بٹ کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ طیفی بٹ کہا ہے؟ ۔جس پر ایس پی معاذ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کو دھمکانے والا شخص طیفی بٹ کا ہی ہے۔جس پر چیف جسٹس نے طیفی بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ تم سپریم کورٹ کی یہ عزت کرتے ہو؟ ۔جس پر طیفی بٹ نے عدالت میں کہا کہ یہ میرا آدمی نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، میں نے نظام درست کرنا ہے۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ طیفی بٹ ہو سکتا ہے تمہارا بیٹا اتنا طاقتور نہ ہو، آپ کو ایک ہفتہ پہلے زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا، میں بندے کی شکل دیکھ کہ پہچان لیتا ہوں کہ وہ کیسے مزاج کا ہے۔چیف جسٹس نے طیفی بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ تو کن ٹٹے نہیں لگتے۔جس کے بعد عدالت عظمی نے ماتحت عدالت کو 2 ماہ میں پراپرٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔  پولیس کو دھمکانے اور اعلیٰ عدالتوں کے بارے متنازع الفاظ کا استعمال کرنے والے 2 افراد کو سپریم کورٹ رجسٹری سے گرفتار کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…