ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

نیٹو فورسز کے خطہ سے نکلنے کے بعد بھارت کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا، حافظ سعیدنے دبنگ اعلان کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2019 |

فیصل آباد(آن لائن)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا وہ اگر ایسا چاہتے ہیں تو ملک میں نظام مصطفیٰ نافذ کریں اور بیرونی قوتوں کے دباؤ سے نکل کرسودی قرضوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔جب ایسا کریں گے تو مدینہ کی طرز پرریاست بنے گی۔ نیٹو فورسز کے خطہ سے نکلنے کے بعد بھارت بھی کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔

آزادی کشمیر کی منزل قریب ہے۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجدخیبر نشاط آباد فیصل آبادمیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس اتنے علاقے تھے کہ سورج طلوع بھی مسلمانوں کی سلطنت میں ہوتا اورغروب بھی ،لیکن حالات کے تقاضوں سے متاثر ہوکر مسلمان کافروں کے تابع ہوئے جس کا نقصان ہو ا۔ جتنی صدیاں بھی گزر جائیں نبی حضرت محمد ﷺ ہی رہیں گے۔ہمیں ان کے راستے پر چلنا ہے تبھی کامیابی ملے گی ۔ فرقوں کو چھوڑ کر نبی کریم ﷺ کی جماعت بنیں اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم پر چلیں انہوں نے کہا کہ دین کے مطابق چلنے والوں پر مشکلات اور رکاوٹیں آتی ہیں جس کادین مضبوط ہوا س پر سب سے زیادہ آزمائشیں آتی ہے۔آزمائشوں پر صبر کرنا چاہئے۔پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کیلئے ملک میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے۔ مسلمان سیرت رسول ﷺ کے مطابق زندگی بسر کریں۔ سودی قرضوں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے‘ ملکی معیشت کو اسلامی بنیادوں پر استوار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں شکست کا اعتراف کر لیا۔اب وہ انڈیاکو کہتا ہے کہ ہم افغانستان میں کیوں لڑیں؟۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ امریکہ کی معیشت برباد ہو رہی ہے۔اس کے افغانستان سے نکلنے کے بعد انڈیا بھی کشمیرپر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…