جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، جاپان ،آسٹریلیاسمیت کئی ملکوں میں کوئی بھی چیز بھجوانا اتنا آسان کہ آپ بھی دنگ رہ جائینگے، سستی اور شاندار سروس متعارف

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پوسٹ نے کاروباری برادری کیلئے انٹرنیشنل پارسل ایکسپورٹ کی نئی سہولت متعارف کرادی ۔ابتدائی طور پر ایکسپورٹ پارسل سروس جاپان، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت 6 ملکوں میں شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اس کا دائرہ کار 60 ملکوں تک بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ کی جانب سے برآمد کنند گان کیلئے ایکسپریس میل سروس کو اپ گریڈ کرکے ای ایم ایس پلس کے نام سے 6 ممالک میں نئی سروس شروع کی جا رہی ہے، اس سروس کا مقصد کاروباری برادری کے انٹرنیشنل پارسل کو جلد بیرون ممالک تک پہنچانا ہے، ذرائع کے مطابق اس سروس کے تحت 3 سے 4 دن میں بیرون ملک پارسل پہنچ جائے گا۔جس کیلئے پاکستان پوسٹ کو پارسل وصول ہو نے کے روز ہی اسے بیرون ملک روانہ کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ای ایم ایس پلس کے ذریعے تھائی لینڈ ، جاپان ، آسٹریلیا ، برطانیہ ، یو اے ای اور سعودی عرب کیلئے یہ سروس شروع کی جا رہی ہے، متحدہ عرب امارات پارسل بھیجنے کیلئے500گرام کے پارسل کا ریٹ 2100 روپے ، سعودیہ1860، تھائی لینڈ 1410روپے، جاپان 1580 روپے، آسٹریلیا 1785 روپے اور یو کے کیلئے 500 گرام کے پارسل کا نرخ 2435 روپے ہوگا جبکہ اس سے زائد وزن کے پارسل میں طے شدہ نرخ کے مطابق اضافہ ہو تا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…