ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان رہتے نہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت آتے ہی وزیراعظم ہائوس کا بجلی بل کروڑوں میں کیوں آیا؟ہزاروں یونٹ بجلی کون استعمال کرتا رہا؟ معمہ حل، حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم ہائوس کے بجلی کے بل کروڑوں میں کیوں آیا ، معمہ حل ہو گیا،حیران کن وجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کس نے استعمال کی؟ اور بل کیوں زیادہ آیا؟ وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کےبڑے بل پروزیراعظم نےمعاملے کی جانچ کےلیے خصوصی آڈٹ کےاحکامات بھی جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کا5سال تک میٹر خراب رہا۔جس کی وجہ سےبجلی زیادہ استعمال ہوئی اوربل کم اداہوا۔ ن لیگ کی حکومت تبدیل ہوئی توآئیسکوحکام کو ہوش آگیا اورکپتان کےذمےپرانےواجبات بھی ڈال دیے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق میٹر کا ملٹی پلئے فیکٹر 2000 ہونا چاہیے تھا لیکن بل 1000 کے مطابق بھجوایا جاتا رہا۔ آئیسکو نے فوری طور پر 60 لاکھ 24ہزار یونٹس کا 9 کروڑ 5 لاکھ کی رقم بل میں شامل کی اور پی ایم آفس کو بھجوا دیا لیکن نہ تو موجودہ بل کی ادئیگی ہو رہی ہے اور نہ پچھلے بقایاجات ادا ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف معاملے کی تحقیقات کیلئے آئیسکو نے فوری طور پر جی ایم ٹیکنیکل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی اور متعلقہ دو افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ آئیسکو کے مطابق بجلی کا بل درست ہے اور مطلوبہ رقم ضرور وصول کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہائوس میں رہائش نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے ملٹری سیکرٹری کےگھر کو اپنی رہائش گاہ بنایا اور اہلیہ کے ہمراہ وہیں مقیم ہیں جبکہ وزیراعظم ہائوس میں موجود سٹاف کو بھی کم کر دیا گیا تھا اور صرف ضروری سٹاف ہی وہاں موجود ہے ایسے میں وزیراعظم ہائوس کے بجلی کے بل نے سب کو حیران کر دیا ہے کیونکہ وزیراعظم ہائوس کے بجلی کے بل میں صاف طور پر یہ چیز درج ہے کہ گزشتہ ماہ

وزیراعظم ہائوس میں 84ہزار یونٹ استعمال کئے گئے ہیں جن کا بل 15لاکھ 31ہزار 805روپے تک آیا ہے۔ اگر وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہائوس میں نہیں رہ رہے اور کفایت شعاری کو بھی اپنایا گیا ہے اور سٹاف کو بھی کم کر دیا گیا ہے تو حکومتی دعوئوں کے برعکس بجلی کا یہ بل بہت زیادہ ہے۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس آئیسکو کا 9کروڑ 97لاکھ 87ہزار 687روپے کا

نادہند ہے اور اس کے ذمہ واجب الادا بجلی کے بل کی مد میں رقم 10کروڑ 13لاکھ 68ہزار 420روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس آئیسکو کا 9کروڑ 97لاکھ 87ہزار 687روپے کا نادہند ہے اور اس کے ذمہ واجب الادا بجلی کے بل کی مد میں رقم 10کروڑ 13لاکھ 68ہزار 420روپے تک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم ہائوس کے بجلی بل کی ادائیگی بی ڈبلیو ڈی کی ذمہ داری ہوتی ہے، وزیراعظم ہائوس کے جولائی، اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل ادا نہیں کئے گئے ، وزیراعظم ہائوس کی طرف سے بجلی کا 5لاکھ 9ہزار 427کا آخری بل نومبر میں جمع کرایا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…