منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

’’نیا پاکستان کیا بننا تھا،پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگڑنے لگا‘‘ پشاور میٹرو مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ دراڑیں پلستر اکھڑنے لگا،49ارب سے شروع منصوبے کی لاگت کہاں تک پہنچ گئی ؟

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(اے این این ) مسائل کے گرداب میں گھرا پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا، بی آر ٹی کی دیواروں میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئیں، انڈر پاسز، یو ٹرن اور چوراہوں کے پلستر اکھڑنے لگے۔اکتوبر 2017 میں 49 ارب روپے سے زائد لاگت سے پشاور میں شروع کئے جانے والے بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کے لئے 6 ماہ کا وقت دیا گیا

لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ منصوبے کی تکمیل کا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لاگت بھی بڑھ کر 70 ارب سے زائد تک پہنچ گئی، بی آر ٹی مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔شہریوں نے منصوبے میں تاخیر اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کو حکومتی ناکامی قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال ہوا ہے حکومت اس کا نوٹس لے۔ بی آر ٹی ریچ تھری منصوبے پر کام کرنے والے انجینئر کا اس حوالے سے اپنا ہی موقف ہے۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ دراڑیں موسم کی تبدیلی کا نتیجہ ہیں، کام مکمل ہونے کے ساتھ یہ دراڑیں بند کر دی جائیں گی۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے لئے بی آر ٹی منصوبہ گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کیلئے اب صوبائی حکومت کی جانب سے رواں سال 23 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس تاریخ تک یہ منصوبہ مکمل ہوتا ہے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…