لاہور(آن لائن)کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی خطرناک صورت حال پیدا ہو سکتی ہے،
سابق وزیراعظم نواز شریف کو بازو میں وقفے وقفے سے درد کی شکایت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجازت کے باوجود جیل حکام نے کئی گھنٹے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔جیل حکام نے شام پانچ بجے جیل میں تعینات میڈیکل افسر سے ڈاکٹر عدنان کی بات کرائی جس میں انہوں نے نواز شریف کی صحت بارے سنگین خدشات سے آگاہ کیا میڈیکل افسر نے ڈاکٹر عدنان سے کہا کہ یہ لاک اپ ٹائم ہے میں کچھ نہیں کر سکتاآپ پیر کو نواز شریف سے ملاقات کی کوشش کریں، رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو خدشہ ہے کہ نواز شریف کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ڈاکٹر عدنان کے مطابق عارضہ قلب کے مریض کے بازو میں مسلسل درد خطرے کی بات ہے،ان کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے سارا دن انتظار کے بعد نواز شریف سے ملاقات نہیں کرائی نواز شریف تک فوری رسائی کی اشد ضرورت ہے دل کی پیچیدہ بیماری کے باعث نواز شریف کو مسلسل نگہداشت کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ جیل میں نواز شریف کی ایک بار بھی ای سی جی اور بلڈ ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔