ٹنڈومحمدخان(این این آئی)ٹنڈومحمدخان شہر کے مختلف علاقوں میں کیمیکل اور کپڑے دھونے میں استعمال ہونے والا سرف دودھ میں ملا کر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جو شہر کے گرد نواح کے ڈیری فارموں پر بھی فروخت کیا جا رہا ہے، یہ بات ساتھ فلاحی تنظیم کے ضلعی رہنما پپو بلوچ نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں صحافیوں کو بتائی، انہوں نے کہا کہ کیمکل
اور صرف کے ملاوٹ والا دودھ فروخت ہونے اور اس کے استعمال سے مرد و خواتین اور بچے پھیپڑوں اور پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی خبر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے، اور شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔