پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاک بحریہ کے جہاز جب ایرانی بندرگاہ پہنچے تو ایرانی افسران نے ایسا کیاکام کر دیا جس نے بھارت کو بھی تشویش میں ڈال دیا؟؟

datetime 11  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس خیبر، راہ نورد ، مدد گار اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے ایران کی بندرگاہ بندرعباس کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عباس بندر گاہ آمد پر ایرانی بحریہ کے افسران نے جہاز کا پرجوش استقبال کیا۔پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے ایرانی فرسٹ نیول ریجن کے کمانڈر اور گورنر ہرموزگان سے ملاقاتیں کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ایرانی بحریہ کے آفیسرزنے پی این ایس خیبر کا دورہ بھی کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔اس سے قبل گزشتہ روز کثیرالملکی بحری امن مشق کے سلسلے میں جاپانی بحریہ کے جہاز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں کثیر القومی بحری مشق امن کا کراچی میں انعقاد کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوں گی۔ مشق کا مقصد عالمی بحری سیکیورٹی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اور سوچ کی تشکیل ہے۔پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق امن کا انعقاد سال 2007 سے کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔ مشق امن عالمی بحری سیکیورٹی کے مشترکہ لائحہ عمل اور متفقہ سوچ کی تشکیل کیلئے بھرپور کردارادا کر رہی ہے۔جبکہ دوسری جانب بھارت اپنی پوری کوشش میںلگا ہوا ہے کہ پاکستان کے اپنے کسی پڑوسی ملک کیساتھ تعلقات میں بہتری نہ آئے ۔ وہ طرح طرح کے ہتھکنڈوں سے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…