اسلام آباد(آئی این پی )سابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی خورشید شاہ نے حکومت کو منی بجٹ نہ لانے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی، عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی میں تعاون پر تیار ہیں۔ جمعہ کو پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سپیکر ہائوس میںملاقات کی،ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر
تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کمیٹیوں کو جلد فعال بنانے میں اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے،حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عوامی مفاد کی قانون سازی ناگزیر ہے، اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی میں تعاون پر تیار ہے،اپوزیشن عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی،سابق اپوزیشن لیڈرنے حکومت کو منی بجٹ نہ لانے مشورہ دیدیا۔